یو پی اسمبلی الیکشن : 11نشستوں پر سارے ملک کی نظر

   

لکھنو: یوپی اسمبلی الیکشن میں کئی ایسی نشستیں ہیں جن پر پورے ملک کی نظر ہوگی۔ 1۔ گورکھپور صدر: وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ یہاں سے بی جے پی امیدوار کے طور پر الیکشن لڑ رہے ہیں۔ 2۔کرہل: مین پوری ضلع کی کرہل سیٹ اب موضوع بحث ہے۔ سربراہ ایس پی اکھلیش یادو کیخلاف بی جے پی نے پروفیسر ایس پی سنگھ بگھیل کو میدان میں اتارا ہے۔ 3۔ سیراتھو: ڈپٹی سی ایم کیشو پرساد موریہ یہاں سے الیکشن لڑرہے ہیں۔ بی ایس پی نے پرساد کیخلاف سنتوش ترپاٹھی کو میدان میں اتارا ہے۔ 4۔ رامپور: لوک سبھا کے رکن پارلیمنٹ اور ایس پی کے قدآور لیڈر اعظم خان جو کہ تقریباً دو سال سے جیل میں ہیں، ان کو سماج وادی پارٹی نے یہاں سے پارٹی امیدوار نامزد کیا ہے۔5۔کیرانہ: یہ مغربی یوپی کی سب سے ہاٹ سیٹ سمجھی جاتی ہے۔ یہاں سے سماج وادی پارٹی نے اپنے ایم ایل اے ناہید حسن کو ٹکٹ دیا ہے۔ 6۔ نکوڑ: سہارنپور کی نکوڑ سیٹ کیلئے ایس پی نے بی جے پی کے باغی وزیر دھرم سنگھ سینی کو ٹکٹ دیا ہے۔7۔سردھنہ: ایم ایل اے سنگیت سوم بی جے پی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے۔ 8۔ سوار: ایس پی نے یہاں سے اعظم خان کے بیٹے عبداللہ اعظم کو میدان میں اتارا ہے۔ بی جے پی نے یہ سیٹ اپنے اتحادی پارٹی اپنا دل ایس کو دی ہے۔ 9۔آگرہ دیہات: یہاں سے بی جے پی نے بے بی رانی موریہ کو ٹکٹ دیا ہے۔بی ایس پی نے کرن پربھا کیسری اور کانگریس نے اوپیندر سنگھ کو میدان میں اتارا ہے۔10۔گھوسی: مئو کی گھوسی سیٹ سے سابق وزیر دارا سنگھ چوہان کو ایس پی نے امیدوار بنایا ہے۔ 11۔ جسونت نگر: اٹاوہ کی جسونت نگر سیٹ بھی ہاٹ سیٹ میں شمار ہوتی ہے ، جہاں سے اکھلیش یادو نے اپنے چچا اور پرگتی شیل سماج پارٹی کے صدر شیو پال سنگھ یادو کو میدان میں اتارا ہے۔2017 میں علیحدگی کے بعد اب لگتا ہے کہ دونوں کے درمیان بہت کچھ اچھا چل رہا ہے۔ بی جے پی نے یہاں سے وویک شاکیا کو میدان میں اتارا ہے۔