نئی دہلی ۔ یکم / ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) صنعتکار راہول بجاج نے مرکزی وزراء امیت شاہ ، پیوش گوئل اور نرملا سیتارامن سے مخاطب ہوکر کہا کہ ہم یو پی اے 2 کے دو ران کسی کو بھی برا بھلا بولنے کے اہل تھے ۔ آپ لوگ اچھا کام کررہے ہیں ۔ اس کے باوجود ہم کو یہ یقین نہیں ہے کہ ہم کھلے عام آپ پر تنقید کریں تو آپ ہماری ستائش کریں گے ۔ امیت شاہ نے جواب دیا کہ حکومت اچھی تنقیدوں پر خود کو بہتر بنانے کی کوشش کررہی ہے ۔