یو پی : مسلمانوں کے خلاف فرضی خبروں کا پردہ فاش

,

   

لکھنو 7 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) دہلی پولیس کی جانب سے نظام الدین مرکز سے تبلیغی ارکان کے تخلیہ کے بعد میڈیا کے ایک حلقے میں کورونا وائرس کے پھیلاو کیلئے مسلمانوں کو ذمہ دار قرار دینے کا سلسلہ چل پڑا ہے ۔ صورتحال اور بھی پیچیدہ فرضی خبروں کی وجہ سے ہوئی ۔ ایسی خبریں بھی بے تحاشہ پھیلائی گئیں۔ کچھ خبروں میں دعوی کیا گیا کہ ان ارکان نے نان ویج غذا کا مطالبہ کیا جبکہ کچھ خبروں میں نرسیس سے بدسلوکی کا دعوی کیا گیا ۔ کچھ دوسرے میڈیا نے یہ بھی کہا کہ ان ارکان نے ڈاکٹرس پر تھوک دیا ہے ۔ یو پی میں ایسی خبریں سہارنپور ‘ بجنور ‘ آگرہ ‘ کانپور ‘ رامپور ‘ خوشی نگر ‘ الہ آباد اور غازی آباد سے عام کی گئیں۔ تاہم کئی معاملات میں ضلع انتظآمیہ کی جانب سے ان فرضی خبروں کا پردہ فاش کیا گیا اور ایسی خبروں کو میڈیا سے نکال دیا گیا ۔ اس دوران ان خبروں کے پس منظر میں یو پی حکومت نے فرضی خبروں اور گمراہ کن دعووں کے خلاف کارروائی شروع کی ہے اورتمام زونل و ضلع پولیس حکام کے سوشیل میڈیا سیل کو ان پر نظر رکھنے اور ضرورت پڑنے پر کارروائی کی ہدایت دی گئی ہے ۔