یو پی کی دو راجیہ سبھا نشستوں کے ضمنی انتخابات کا اعلان

   

نئی دہلی۔29 اگست (سیاست ڈاٹ کام) الیکشن کمیشن نے جمعرات کے دن راجیہ سبھا کی یو پی کی دو نشستوں کے لیے ضمنی انتخابات کا اعلان کیا جو سماج وادی پارٹی ارکان کے بی جے پی میں شمولیت کے لیے استعفوں کی وجہ سے پیدا ہوئی ہے۔ ضمنی انتخابات 23 ستمبر کو اور رائے شماری اسی شام مقرر ہے۔ ضمنی انتخابات کا اعلامیہ 5 ستمبر کو جاری کیا جائے گا۔