یو کے ۔ انڈیا اعلیٰ تعلیم و روزگار کے مواقع

   

یو کے ۔ انڈیا بزنس کونسل کا راونڈ ٹیبل اجلاس ، جیش رنجن ، انڈریو فلیمنگ کا خطاب
حیدرآباد ۔ 27 ۔ نومبر : ( راست ) : یو کے انڈیا بزنس کونسل کا راونڈ ٹیبل اجلاس حیدرآباد میں منعقد ہوا جس کا عنوان ہندوستان اور یو کے کی شراکت داری مستقبل کا ثبوت : اعلیٰ تعلیم کا اشتراک شامل تھا جو کہ حالیہ دنوں اعلیٰ تعلیم پر جاری کردہ رپورٹ پر مشتمل ہے ۔ اس موقع پر مختلف ریاستی حکومتوں کے علاوہ یو کے بزنس ، انڈین بزنس اور اعلیٰ تعلیمی ادارہ جات کے نمائندے شریک تھے ۔ دوران کانفرنس میں یو کے ۔ تلنگانہ کا اعلیٰ تعلیم پر اشتراک پر غور و خوص کیا گیا ۔ ہائیر ایجوکیشن رپورٹ یو کے یونیورسٹیز اور بزنس اسکولس کے ایک ٹھوس سروے پر مشتمل ہے ۔ جس میں یو کے آئی بی سی ، یو کے کے یونیورسٹیز اور چارٹرڈ اسوسی ایشن آف بزنس اسکولس شامل ہیں ۔ دوران راونڈ ٹیبل یو کے آئی بی سی کے وفد میں شامل یو کے آئی بی سی کے کیون میک کو لے منیجنگ ڈائرکٹر یو کے آئی بی سی نے کہا کہ انڈیا ۔ یو کے کے ہائیر ایجوکیشن کے تعلقات پہلے سے ہی مستحکم ہیں ۔ اس سال یو کے میں ہندوستان کے تقریبا 22 ہزار طلبہ شامل ہوئے ہیں جب کہ یہ گذشتہ سال کے بہ نسبت 42 فیصد زائد ہے ۔ یہ تعداد تین سال کے عرصہ میں درج کی گئی ہے ۔ اس موقع پر برٹش ہائیر کمشنر برائے حیدرآباد انڈریو فلیمنگ نے وفد کے دورہ پر ان کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ اندرون دو ماہ دوسرے وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے مسرت کا اظہار کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ یو کے ۔ ہندوستان کے ساتھ اشتراک سے اعلیٰ تعلیم مواقع فراہم کیا جارہا ہے جب کہ حیدرآباد پر کہا کہ یہ ایک ڈائنمک شہر ہے ۔ جیش رنجن پرنسپال سکریٹری انڈسٹریز اینڈ کامرس نے کہا کہ رپورٹ کی اجرائی سے گریجویٹس کو ملازمتوں سے متعلق استفادہ کا بھر پور موقع دستیاب ہوگا اور کہا کہ موجودہ تعلیم کے ساتھ ضامن روزگار کورسیس سے مربوط کرنے کا مشورہ دیا ۔ راونڈ ٹیبل کے دوران مختلف شخصیتیں خطاب کرتے ہوئے تعلیمی مواقع اور روزگار پر موثر انداز میں خطاب کیا ۔۔