یکساں سول کوڈ جیسے مسائل پولرائزیشن کے لیے اٹھائے جاتے ہیں: جیرام

   

نئی دہلی: کانگریس کے سینئر لیڈر جے رام رمیش نے کل کہا کہ پولرائزیشن کی حوصلہ افزائی کے لیے انتخابات کے دوران یکساں سول کوڈ جیسے مسائل اٹھائے جاتے ہیں۔رمیش نے کل پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی کی ‘بھارت جوڑو یاترا’ کے دوران مدھیہ پردیش کے آگر-مالوا ضلع کے وڈیہ میں صحافیوں سے بات چیت کررہے تھے۔ اس دوران انہوں نے یکساں سول کوڈ سے متعلق سوال کے بارے میں دعویٰ کیا کہ 2018 میں لاء کمیشن نے مرکزی حکومت کو اپنی رپورٹ دیتے ہوئے کہا تھا کہ یکساں سول کوڈ ضروری نہیں ہے۔ رمیش نے الزام لگایا کہ اس وقت رپورٹ کو دبا دیا گیا تھا۔اس سلسلے میں انہوں نے کہا کہ پولرائزیشن کی حوصلہ افزائی کے لیے انتخابات کے وقت ایسے مسائل اٹھائے جاتے ہیں۔ مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے کل ایک پروگرام میں کہا کہ وہ یکساں سول کوڈ کے حق میں ہیں اور اس کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔