تیونس سٹی : تیونس کے دارالحکومت میں ایک شخص نے خود سوزی کی کوشش کی، خود کو ا?گ لگا لی تاہم پولیس کے ہاتھوں مارا گیا۔وزارت داخلہ نے ایک بیان میں کہا کہ’ ایک شخص نے یہودی عبادت گاہ کے باہر گرینڈ سیناگوگ سکوائر پر جمعے کوغروب آفتاب کے بعد خود کو آگ لگا لی، اس وقت عبادت گاہ میں لوگ موجود ہوتے ہیں۔وزارت داخلہ نے مزید کہا کہ آگ لگانے کے بعد وہ شخص قانون نافذ کرنے والے ایک افسر کی طرف بڑھا، دوسرے افسر نے اپنے ساتھی کو بچانے کیلیے اس پر گولی چلا دی۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے کا افسر اور ایک راہگیر بھی آگ سے زخمی ہوئے ہیں۔وزارت نے بیان میں اس شخص کی شناخت یا اس کے عمل کے محرکات کو ظاہر نہیں کیا تاہم اسے نفسیاتی مرض قراردیا ہے۔تیونس تاریخی طور پر ایک بڑی یہودی آبادی کا گھر تھا، یہ تعداد اب تقریبا ڈیڑھ ہزار کے قریب ہے۔