یہودی عبادت گاہ میں حادثہ، 2 افراد ہلاک ، سینکڑوںزخمی

,

   

تل ابیب : فلسطین کے مغربی کنارے میں واقع ایک یہودی عبادت گاہ میں اسٹینڈ ٹوٹ کر گرگیا جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 150 سے زائد زخمی ہوگئے۔ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق اس اسٹینڈ پر آرتھوڈوکس یہودیوں کی بہت زیادہ تعداد جمع تھی جو یہودی تہوار کے آغاز میں عبادت کے دوران ٹوٹ گیا۔میگن ڈیوڈ ایڈم ریسکیو سروس کے ایک ترجمان نے میڈیاکو بتایا کہ پیرامیڈیکس نے 157 سے زائد افراد کے زخمی ہونے اور 2 افراد کی ہلاکت بتایا ہے جس میں ایک کی عمر 50 سال کے قریب اور ایک 12 سالہ لڑکا شامل ہے۔ریسکیو ورکرز نے جائے وقوع پر پہنچ کر زخمیوں کا علاج کیا اور دیگر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔واضح رہے کہ چند ہفتوں قبل شمالی اسرائیل میں مذہبی تہوار میں بھگدڑ سے 45 کٹر آرتھوڈوکس یہودی ہلاک ہوگئے تھے۔اسرائیل کے صحت ورکرز کا کہنا تھا کہ یروشلم کے قریب مغربی کنارے کے ایک علاقے میں واقع ایک نامکمل عبادت گاہ میں اسٹینڈ پر گنجائش سے زائد افراد کھڑے ہونے کے نتیجے میں وہ ٹوٹ گیا جس کے نتیجہ میں درجنوں افراد زخمی ہوئے ہیں۔میگن ڈیوڈ ایڈم ریسکیو سروس نے بتایا کہ واقعے میں 54 افراد زخمی ہوئے جنہیں یروشلم کے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔فوج کے ہیلی کاپٹرز زخمیوں کی نقل و حمل میں مدد کر رہے ہیں۔