یہ ہمیشہ میرا مقصد رہا کہ بہتری کا پیچھا کروں نہ کہ عمدگی کا: کوہلی

   

چنئی۔ جاری ورلڈ کپ میں اچھی فارم سے لطف اندوزہورہے ہندوستان کے اسٹاربیٹر ویراٹ کوہلی نے کہا ہے کہ ان کا مقصد ہمیشہ بہتری کا تعاقب کرنا رہا ہے نہ کہ بہترین ہونا۔کوہلی اس وقت ٹورنمنٹ میں ہندوستان کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں، انہوں نے پانچ میچوں میں 118.00 کی اوسط سے 354 رنز بنائے، جس میں ایک سنچری اور تین نصف سنچریاں شامل ہیں۔کوہلی نے کہا کہ وہ ہمیشہ بہتری کے تعاقب میں رہے ہیں جس سے ٹیم کو بھی فائدہ ہوتا رہا ہے۔