۔ 24بی جے پی ارکان اسمبلی ترنمول میں واپسی کے خواہاں

   

یہ سب میرے رابطے میں ہیں،مکل رائے کا دعویٰ
لکاتا : مغربی بنگال اسمبلی انتخابات سے قبل ترنمول کانگریس چھوڑ کر ممبران اسمبلی و پارلیمنٹ اور لیڈران بی جے پی میں جارہے تھے مگر اب تیسری مرتبہ ممتا بنرجی کی دو تہائی سیٹوں سے زاید جیت کے بعد بی جے پی کے ممبر ان اسمبلی ترنمول کانگریس میں آرہے ہیں ۔بی ج پی کے قومی نائب صدر رہ چکے مکل رائے کے بعد اب تک تین ممبران اسمبلی ترنمول کانگریس میں آچکے ہیں ۔ان حالات میں مکل رائے نے دعویٰ کیا ہے کہ بی جے پی کے 24ممبرا ن اسمبلی ان کے رابطے میں ہیں ۔مکل کے اس دعویٰ نے بنگال کی سیاست میں ہلچل مچادی ہے ۔مکل رائے نے دعویٰ کیا ہے کہ آنے والے وقتوں میں بی جے پی کے کئی ایم ایل اے ٹی ایم سی میں شامل ہوتے نظر آئیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ممتا بنرجی کے ساتھ کام کرنے کی خواہش رکھنے والے 24 ممبران اسمبلی ان سے رابطہ کر رہے ہیں۔