۔100 کروڑ کی پانی پت کا باکس آفس پر مایوس کن مظاہرہ

   

پانی پت کی تیسری جنگ عظیم پر مبنی فلم ’’پانی پت نے پہلے دن کمائی کے معاملہ میں مایوس کیا ہے۔ 100 کروڑ روپیوں کے بجٹ پر بنی فلم پانی پت کو شائقین کے ساتھ ساتھ تنقید نگاروں سے ملے جلے تاثرات ملے باکس آفس کی ایک رپورٹ کے مطابق اس فلم نے پہلے دن تقریباً 3.5 سے 4 کروڑ کی کمائی کی ہے۔ بالی ووڈ اسٹارس ارجن کپور، کرتی سنن اور سنجے دت کی فلم پانی پت جمعہ 6 دسمبر کو ریلیز ہوئی تھی۔ فائنس اس فلم کو لیکر کافی ایکسائٹیڈ تھے لیکن یہ فلم باکس آفس پر کچھ خاص کمال نہیں کر پائی۔ ارجن کپور کی فلم پانی پت کو کارتک آرین کی فلم ’’پتی پتنی اور وہ‘‘ نے زبردست ٹکر دی ہے۔ فلم پانی پت میں پہلی بار ارجن کپور اور سنجے دت کی جوڑی نے ایک ساتھ کام کیا ہے۔ فلم میں ارجن کپور اور سنجے دت نے شاندار ایکٹنگ کی ہے۔ فلم ٹریڈ کے مطابق آشوتوش گواریکر کے ڈائرکشن میں بنی فلم پانی پت ایک اچھی فلم ہے جو مرہٹوں کی بہادری کو سلام کرتی ہے۔ آشوتوش گواریکر نے اسے سہی کہا سکنڈ ہاف زبردست ہے۔ پانی پت میں ارجن کپور نے سداشیو راو بھاوکا کردار نبھایا ہے جبکہ سنجے دت نے احمد شاہ عبدالی کا کردار نبھایا ہے۔ ساتھ ہی ایکٹریس کرتی سنن کو سداشیو راو بھاوکی دوسری بیوی یعنی پاروتی کے کردار میں دکھایا گیا ہے۔