۔105 سالہ خاتون نے چوتھی جماعت کا امتحان لکھا

   

کولم ۔ 20 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) کیرالا کی 105 سالہ خاتون بھگریتی اماں نے چوتھی جماعت کے مساوی امتحان میں شرکت کی۔ اپنے مکان واقع کولم میں کیرالا اسٹیٹ لٹریسی مشن اتھاریٹی کی جانب سے یہ امتحان لیا گیا ۔ انہوں نے امتحان تین دن مکمل کیا۔ ان سے ماحولیات، ریاضی اور ملیالم پر سوالات پوچھے گئے تھے۔