۔2020ء سے دبئی کے ہوائی اڈوں پر پلاسٹک بیگ پر پابندی

   

دبئی ۔ 11 جون (سیاست ڈاٹ کام) متحدہ عرب امارات کی حکومت نے یکم جنوری 2020ء سے دبئی کے تمام ہوائی اڈوں پر پلاسٹک بیگ اور پلاسٹک سے تیار کردہ مصنوعات پر ایک ساتھ مکمل پاپندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اماراتی نیوز ایجنسی’وام’ کے مطابق دبئی کے ہوائی اڈوں کی نگران انتظامیہ نے پیر کے روز جاری ایک بیان میںکہا ہے کہ کرہ ارض کو پلاسٹک کی لعنت سے پاک کرنے کیلیے دبئی کے ہوائی اڈوں پرپلاسٹک مصنوعات کے استعمال پر پابندی کا آغاز کیا جائے گا۔ اس پابندی کا اطلاق آئندہ سال یکم جنوری سے دبئی کے تمام ہوائی اڈوں سے ہوگا۔ صارفین کو اس حوالے سے پہلے ہی آگاہ کردیا جائے گا کہ ہوائی اڈوں کے مخصوص مقامات پر پلاسٹک بیگ اور پلاسٹک سے تیار کردہ دیگر مصنوعات لانے کی اجازت نہیں ہوگی۔