۔2020 میں کیارا اڈوانی کی لگاتار تین فلمیں ریلیز ہوں گی

   

کیارا اڈوانی ان نئی اداکاروں میں سے ایک ہے جن کے پاس کافی بڑے بینرس کی اور بڑے اداکاروں کے ساتھ فلمیں ہیں کیارا اڈوانی کی پچھلی فلم ’’کبیر سگنھ‘‘ جو ساوتھ کی فلم ارجن ریڈیکا ریمک تھا انہوں نے شاہد کپور کے ساتھ مرکزی کردار نبھایا تھا۔ فلم نے باکس آفس پر زبردست کمائی کی تھی دسمبر میں ان کی اگلی فلم ’’گڈنیوز‘‘ آنے والی ہے اس سے وہ اکشے کمار، کرینہ کپور خان اور دلجیت دو سانجھ کے ساتھ نظر آئیں گی۔ اسی دوران وہ ’’انڈو کی جوانی‘‘ کا شوٹ لکھنو میں کررہی ہیں اور جلد ہی کارتک آرین کے ساتھ بھول بھلیاں 2 شوٹ کریں گی۔ ذرائع کہتے ہیں بھول بھلیاں 2 کا شوٹ اگلے دوماہ میں شروع ہوگا۔ اس پر ٹیم ابھی کام کررہی ہے اس کے ساتھ ہی وہ اکشے کمار کے ساتھ ’’لکشمی بم‘‘ کے اگلے شیڈول کا شوٹ کررہی ہیں۔ کیارا کا یہ سال مصروف تھا ویسے انکا اگلا سال بھی مصروف ہونے والا ہے، کیونکہ ان کی تین فلمیں ایک کے بعد ایک ریلیز ہونے جارہی ہیں جیسے ’’اندو کی جوانی‘‘ 5 جون کو ریلیز ہو رہی ہے۔ اس سے پہلے لکشمی بم، مٹی اور بھول بھلیاں 2 جولائی میں ریلیز ہوں گی کیارا اس کے علاوہ سدھارتھ ملہوترا کے ساتھ شیر شاہ بھی کررہی ہیں۔