۔26 سالہ نوجوان کو 8 گولیاں ماری گئیں ، پنجاب کے گینگسٹر کا اعتراف

   

امرتسر۔ 20 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) پنجاب کے شہر امرتسر میں موٹرسائیکل پر سوار دو افراد کی جانب سے 26 سالہ مندیپ کو گولی مار دی یعنی کہ ایک دن بعد گینگسٹر نے فیس بک پر اس قتل کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اس نے نوجوان کا قتل کیا ہے۔ ہم نے یہ قتل ہمارے عزت و نفس کیلئے کیا ہے۔ ارویندر سنگھ سندھو نے کہا کہ مندیپ کو پرانی مخاصمت کی وجہ سے ہلاک کیا گیا۔ مندیپ کو قریب سے 8 گولیاں ماری گئی تھیں جس کے بعد وہ برسرموقع ہلاک ہوا تھا۔