۔26/11 کے مہلوکین کو ممتا بنرجی کا خراج

   

کولکاتہ ۔ 26 نومبر (سیاست ڈاٹ کام)ممبئی میں 26 نومبر کو پیش آئے دہشت گردانہ حملہ کے متاثرین کو یاد کرتے ہوئے چیف منسٹر مغربی بنگال ممتابنرجی نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ عوام پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کا مقابلہ اتحاد کے ساتھ ٹھیک کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ 26 /11 میں ہلاک ہوئے بہادر نوجوانوں اور شہریوں کو میں تہہ دل سے خراج عقیدت پیش کرتی ہوں ۔