۔5 اپریل کو رات 9 بجے لائیٹ بند کرنے چیف منسٹر کے سی آر کی اپیل

   

حیدرآباد 3 اپریل ( پی ٹی آئی ) چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راو نے آج ریاست کے عوام سے اپیل کی کہ وہ وزیر اعظم نریندر مودی کی اپیل کے مطابق 5 اپریل کو رات 9 بجے 9 منٹ تک بجلی بند کردیں اور موم بتی ‘ ٹارچ یا موبائیل کی لائیٹ جلائیں۔ چیف منسٹر کے دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ عوام کو اتحاد کے مظاہرہ اور اظہار یگانگت کیلئے ایسا کرنا چاہئے ۔ نریندرمودی نے آج ایک ویڈیو پیام جاری کرتے ہوئے عوام سے بجلی بند کرنے اور موم بتی یا ٹارچ جلانے کی اپیل کی تھی ۔ اس دوران ریاستی گورنر ڈاکٹر ٹی سوندرا راجن نے صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند اور نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو کی جانب سے منعقدہ گورنرس کی ویڈیو کانفرنس میں بھی حصہ لیا ۔