۔6ریاستوں کے یوم تاسیس پروزیراعظم مودی کی مبارکباد

   

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے مدھیہ پردیش ، چھتیس گڑھ ، ہریانہ ، آندھرا پردیش ، کرناٹک اور کیرالہ ریاستوں کے عوام کو ریاست کے یوم تاسیس کے موقع پر مبارکباد دی ہے ۔مسٹر مودی نے ان ریاستوں کے لوگوں کے نام الگ الگ ٹویٹ کرکے مبارکباد دی۔انہوں نے کہا‘‘ریاست مدھیہ پردیش کے یوم تاسیس پر مدھیہ پردیش کے باشندوں کو بہت بہت مبارکباد۔ مدھیہ پردیش بہت سارے اہم شعبوں میں بہت ترقی کر رہا ہے اور آتم نربھر بھارت کے خواب کو تعبیردینے میں بے زبردست رول رہا ہے ۔ میری دعا ہے کہ یہ خطہ جو قدیم زمانے سے مختلف ثقافتوں کا مرکز رہا ہے ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن رہے ۔ہریانہ کے عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے مسٹر مودی نے ٹوئٹ کیا‘‘ریاست کے یوم تاسیس کے موقع پرہندوستان کی تاریخ میں ایک اہم مقام رکھنے والے ہریانہ کے تمام باشندوں کو دلی مبارکباد۔ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے کہا ‘‘آندھرا پردیش کا نام محنت اور ہمدردی سے منسلک ہے ۔ آندھرا پردیش کے لوگوں نے بہت سے شعبوں میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ۔ ریاست کے عوام کو اس کے یوم تاسیس کی مبارکباد اور ان کی ترقی کی امنگوں کے لئے میری نیک خواہشات۔’’کیرالہ کے عوام سے خطاب میں ایک ٹویٹ میں انہوں نے لکھا ‘‘کیرالہ کے شاندار لوگوں کو یوم پیراوی کی مبارکباد۔ یہان کے لوگوں نے ہمیشہ ملک کی ترقی میں نمایاں طور پر حصہ لیا ہے ۔