۔7 ستمبر کو ٹی آر ایس مقننہ پارٹی اجلاس

   

حیدرآباد ۔ چیف منسٹر کے سی آر کی قیادت میں 7 ستمبر کو شام 7 بجے تلنگانہ بھون میں ٹی آر ایس مقننہ پارٹی کا اجلاس منعقد ہوگا جس میں دوباک رکن اسمبلی رام لنگا ریڈی کی موت پر انہیں خراج پیش کیا جائیگا ۔ ضمنی انتخاب کی تیاریوں کا جائزہ لیا جائیگا اور اسمبلی و کونسل میں عوامی مسائل پر مباحث و اپوزیشن سے نمٹنے کے تعلق سے ارکان اسمبلی و کونسل سے خطاب کرینگے ۔ اجلاس میں قرار داد منظور کرکے چیف منسٹر کو دوباک سے امیدوار نامزد کرنے کا اختیار دیا جائیگا ۔