10 جملوں میں لکھے حروف کو کم وقت میں گننے کا ریکارڈ

   

عمان : محمد سیاحین نامی شخص نے10 جملوں میں درج حروف کو ذہنی طور پر کم وقت میں گن کر گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق محمد سیاحین کا تعلق اردن کے شہر اربد سے ہے اور ان کی عمر 51 سال ہے۔ گینیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق محمد سیاحین کو اپنی صلاحیت کا احساس سیکنڈری اسکول میں حادثاتی طور پر ہوا۔ پہلے ان کا خیال تھا کہ جیسا وہ کر رہے ہیں ایسا سب بچے کر سکتے ہیں لیکن ان کے استاد نے ان کو اس صلاحیت کے حوالے آگاہ کیا۔ اس صلاحیت کو استعمال کرتے ہوئے محمد سیاحین نے 10 جملوں میں لکھے حروف کو 35.5 سیکنڈوں میں گن کر گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کیا۔ انہوں نے اپنی صلاحیت کو محنت کر کے ایک غیر معمولی شکل دی جس میں وہ جملوں میں لکھے حروف کی تعداد کو گنتے ہیں ،ان کو مقبولیت اس وقت حاصل ہوئی جب انہیں نے اپنی صلاحیت کا مظہر پروگرام ’عرب گاٹ ٹیلنٹ‘ کی ایک قسط میں پیش کیا۔