قاہرہ : پیر کو شرم الشیخ میں آب وہوا سے متعلق کانفرنس COP27 کی سرگرمیاں جاری تھیں تو ساتھ ہی سوشل میڈیا پر اس شہر کی جگمگاتی ہوئی حیران کن تصویر گردش کرنے لگی۔ اس اہم کانفرنس کے ایسے خوبصورت جگمگانے شہر میں انعقاد کی تعریف کی گئی اور لوگوں نے اس تصویر کو سینکڑوں کی تعداد میں شیئر کیا۔اس تصویر میں روشن رہائشی کمیونٹیز کا ایک دلکش منظر دکھایا گیا تھا۔ لوگوں نے “شرم الشیخ کانفرنس کے آغاز سے چند گھنٹے پہلے۔” کے تبصرے کے ساتھ تصویر کو شیئر کرنا شروع کردیا۔لوگوں نے اس شہر کی اور اس تصویر کی بے پناہ تعریفیں کر دیں تاہم اس تصویر کے حوالے سے دعویٰ نے ایک مرتبہ پھر لوگوں کو حیران کردیا۔ معلوم ہوا کہ تصویر میں نظر آنے والا یہ شہر ’’شرم الشیخ‘‘ ہے ہی نہیں بلکہ یہ تو مصر کا ہی ایک شہر ’’شیخ زید‘‘ ہے۔