100 سالہ پاکستانی خاتون کی خانہ کعبہ میںہندوستانی بھانجی سے ملاقات

   

مدینہ منورہ: ایک 105 سالہ پاکستانی خاتون اس ماہ خانہ کعبہ میں اپنی ہندوستانی بھانجی کے ساتھ ایک ملاقات میں دوبارہ مل گئیں جو ان کے نزدیک گویا ایک ’’خواب پورا ہونے‘‘ کے مترادف تھا۔ انہوں نے کہا، یہ ایک ’’دوہری نعمت‘‘ ہے جو زندگی کے آخری سالوں میں یہ ملاقات مکہ مکرمہ میں عمرہ کے دوران ہوئی۔ دیگر ہزاروں خاندانوں کی طرح حاجرہ بی بی 1947 کی تقسیم کے دوران اپنی بہن سے جدا ہوگئیں اور برطانوی حکومت سے آزادی کے نتیجے میں الگ الگ ممالک کی تشکیل کے بعد ایک صدی کے تین چوتھائی حصے تک جدا رہیں۔ تقسیم کے نتیجے میں خونریزی اور تشدد کی وجہ سے دونوں ممالک میں بڑے پیمانے پر ہجرت کا آغاز ہوا۔