1,000 کروڑ روپئے کی دھوکہ دہی کا اشتہاری ملزم گرفتار

   

نئی دہلی۔ دہلی پولیس نے اتر پردیش کے نوئیڈا میں فلیٹ الاٹ کرنے کے بہانے لوگوں سے 1,000 کروڑ روپے کی دھوکہ دہی کے لئے مہاراشٹر کے ناسک سے ایک بدنام زمانہ لینڈ مافیا اور بین ریاستی دھوکہ باز کوگرفتار کیا ہے، ایک سینئر پولیس عہدیدار نے جمعہ کو بتایا۔ملزم جس کی شناخت پیوش تیواری (42) عرف پونیت بھردواج کے طور پر کی گئی ہے، اسے بھی دھوکہ دہی کے معاملات میں 2018 میں اشتہاری مجرم قرار دیاگیا تھا اور اس کے خلاف 50,000 روپے کا انعام بھی مقررکیا گیا تھا۔ تفصیلات فراہم کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر آف پولیس ساگر سنگھ کلسی نے کہا کہ 20 مارچ کو ذرائع کے ذریعے ایک اطلاع موصول ہوئی تھی کہ ایک اشتہاری مجرم یعنی پیوش تیواری، جس پر 50 ہزار روپے کا انعام تھا، ناسک، مہاراشٹرا میں کہیں مقیم تھا۔اطلاع پرکارروائی کرتے ہوئے، ایک پولیس ٹیم تشکیل دی گئی جس نے معلومات کو مزید تیارکیا اور پتہ چلاکہ ملزم ناسک میں رہتا تھا اور فوڈ چین کا کاروبار کرتا تھا۔ ٹیم نے چھاپہ مارکر ملزم کو گرفتارکر لیا۔پوچھ گچھ کے دوران اس نے انکشاف کیا کہ اس نے 2011 میں بلڈرکے طور پر اپنا کاروبار شروع کیا تھا اور 2018 تک 15-20 شیل کمپنیوں کے ساتھ آٹھ کمپنیاں بنائی تھیں، 2016 میں ان کے گھر پر انکم ٹیکس چھاپہ مارا گیا اور تقریباً 120 کروڑ روپے ضبط کیے گئے۔