عراق میں انتقال کرجانے والے نظام آباد کے شخص کی نعش ہندوستان واپس بھیجنے کی تیاری: وزارت خارجہ

,

   

حیدرآباد: وزارت مملکت خارجہ نے کہا کہ عراق میں قلب پر حملہ کے باعث انتقال ہونے والے تلنگانہ ریاست کے نظام آباد کے رہنے والے ایک شخص کی نعش کو نظام آباد روانہ کرنے کی تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں۔

انہیں بہت جلد ہندوستان لایاجائے گا۔ محکمہ وزارت خارجہ نظام آباد رکن پارلیمنٹ دھرم پوری کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ قونصل جنرل آف انڈیا نعش کو ہندوستان بھیجنے کی تمام تر تیاریاں مکمل کرچکے ہیں۔

واضح رہے کہ نظام آباد کے ساکن 47سالہ موپیڈا گنگا رام عراق میں بر سرروزگار تھے۔8جولائی کو ان کے قلب پر حملہ کے باعث ان کا انتقال ہوگیا ہے۔ محکمہ وزارت خارجہ کے تعاون سے ان کی نعش عراق سے واپس ہندوستان لائی جارہی ہے۔