11 گورنمنٹ پلیڈرس اور 44 اسسٹنٹ گورنمنٹ پلیڈرس کا تقررشاذیہ پروین اور سید قدیر شامل

   

حیدرآباد 29 فروری(سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے ہائی کورٹ میں حکومت کے 11 گورنمنٹ پلیڈرس اور 44 اسسٹنٹ گورنمنٹ پلیڈرس کا تقرر کرتے ہوئے احکامات جاری کئے ہیں۔ سکریٹری محکمہ قانون کی جانب سے جاری کردہ جی او آر ٹی 105 کے تحت 11 گورنمنٹ پلیڈرس کا تقرر کیا گیا جن میں مسز شاذیہ پروین، رمیش چندر گوڑ، بی ایم نائک ، این ایس ارجن کمار، شریمتی شانتی نیلم ، مس بی موہنا ریڈی ، مرلیدھر ریڈی ، اے جگن ، ایس ست نارائن راؤ ، جی ویرا سوامی اور مہیش راجے شامل ہیں۔ ہائی کورٹ میں گورنمنٹ پلیڈرس کو مختلف محکمہ جات کی ذمہ داریاں دی گئی ہیں اور وہ مقدمات کے سلسلہ میں حکومت کی نمائندگی کریں گے۔ حکومت نے 44 ایڈیشنل گورنمنٹ پلیڈرس کا تقرر کیا ہے جن میں واحد اقلیتی نمائندگی سید قدیر کی ہے۔ ان کے علاوہ دیگر 43 اسسٹنٹ گورنمنٹ پلیڈرس میں لکشمی نارائنا ، شراون کمار ، کے سرینواس ، ٹی گیتا ، جی شلپا ، جی پرشانت ، کرشنا سوامی ، ایس اگروال ، ایل سندیپ ، ڈی روی ، رویندر ریڈی ، راجیو ریڈی ، کے شنکر ، ہریتا کرن ، سرینواس ریڈ ی ، آر سندیپتی ریڈی ، روی کمار ، درگا پریہ ، سبھاش ریڈی ، ایم یادگری ، بی این شلیجا اور دوسرے شامل ہیں۔ 1