نعش کے ساتھ نوجوان کی سیلفی

,

   

حیدرآباد27نومبر(یواین آئی) سیلفی کے لئے بعض افراد انسانیت کو بھی بھول جاتے ہیں۔سماج میں ایسے افراد بڑی تعداد میں موجود ہیں جو یہ نہیں دیکھتے کہ سیلفی لینے کے لئے وقت، صورتحال موزوں ہے بھی یانہیں بلکہ جھٹ سے سل فون نکال،بغیر کسی ہچکچاہٹ کے سیلفی لینے شروع کردی۔یہ افراد یہ بھی نہیں دیکھتے کہ ان کے پیچھے کون ہے ؟اور وہ کس صورتحال میں سیلفی لے رہے ہیں؟ایسا ہی ایک واقعہ شہر حیدرآباد کے بنجاراہلز میں پیش آیا۔

https://www.youtube.com/watch?v=sRlfM3wdj7k

اس علاقہ میں سڑک حادثہ میں لڑکی کی موت ہوگئی اور اس کی لاش سڑک پر پڑی ہوئی تھی تاہم ایک نوجوان نے انسانیت کا بھی لحاظ نہیں کیا وہاں موجود ہجوم کا بھی کوئی لحاظ کئے بغیر سیلفی لینی شروع کردی۔ایک طرف جہاں اس لڑکی کے ارکان خاندان اس کی ہلاکت پر زار وقطار رو رہے تھے اور راہگیر اس حادثہ پر افسوس کا اظہار کررہے تھے تاہم یہ نوجوان اس لاش کے قریب سیلفی لے رہا تھا۔اس کی لاش کے قریب جاکر سیلفی لینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔کئی افراد نے اس نوجوان کی حرکت پر نکتہ چینی کی۔