1140 اسسٹنٹ پروفیسر س کے تقررات کیلئے دو یوم میں اعلامیہ

   

نمس ہاسپٹل میں انفکشن سے بچاؤ تربیتی پروگرام کا افتتاح ۔ وزیر صحت ٹی ہریش راؤ کا اعلان
حیدرآباد /23 ستمبر ( سیاست نیوز ) وزیر صحت ہریش راؤ نے دو دن میں 1140 اسسٹنٹ پروفیسرس کی جائیدادوں پر تقررات کیلئے اعلامیہ جاری کرنے کا اعلان کیا ۔ پرائمری ہیلت سنٹرس میں 1000 ڈاکٹرس کے تقررات کیلئے آئندہ 10 دن میں احکام جاری کرنے کا فیصلہ کیا ۔ نمس ہاسپٹل میں انفکشن سے بچاؤ تربیتی پروگرام کے افتتاح کے بعد خطاب میں ان خیالات کا اظہار کیا اور کہا کہ ترقی یافتہ ممالک کے ہاسپٹلس شرح انفیکشن 7 فیصد اور ترقی پذیر ممالک میں 10 فیصد ہے ۔ تلنگانہ ہاسپٹلس میں انفکشن کی شرح کو گھٹانے تھری ٹائر سسٹم متعارف کر دیا گیا ہے ۔ ہریش راؤ نے کہا کہ ماضی سے ہٹ کر پہلی مرتبہ ہم ایک نئے نظام کی طرف قدم بڑھا رہے ہیں ۔ انفیکشن کی شرح گھٹانے ہاسپٹل میں خصوصی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے ۔ جس میں سپرنٹنڈنٹ ، مائیکرو بائیولوجی ایچ او ڈی ، نرسنگ ایچ او ڈی شامل رہیں گے ۔ یہ کمیٹی ہر پیر کو اجلاس طلب کرکے تبادلہ خیال کریگی ۔ اس کے علاوہ انفیکشن کنٹرول آفیسر ( ڈاکٹر ) اسپیشل نرس کو بھی نامزد کیا جارہا ہے ۔ ان کیلئے آج سے تربیت کا آغاز کیا گیا ہے۔ پہلے مرحلہ میں ٹیچنگ ہاسپٹلس عملہ کو تربیت دی جارہی ہے ۔ دوسرے مرحلہ میں ٹی وی وی پی اس کے بعد پی ایچ سی عملہ کو تربیت دی جائیگی ۔ ہریش راؤ نے کہا کہ طبی میدان میںمسلسل تربیت حاصل کرنے پر موثر طبی امداد فراہم کی جاسکتی ہے۔ ہر دو سال میں ایک مرتبہ ایسی تربیتی کلاسیس کے اہتمام کا فیصلہ کیا گیا ۔ آپریشن تھیٹرس ، لیبر رومس ، ڈائیلاسیس وارڈس میں زیادہ انفیکشن ہے ۔ اس کی روک تھام کیلئے اقدامات ضروری ہیں ۔ اس کیلئے صفائی اور خالص ہوا کو یقینی بنانے کرنے کی ضرورت ہے ۔اس کے بعد بھی انفیکشن پھیلتا ہے تو کمیٹیوں کو ذمہ داری قبول کرنی چاہئے ۔ وزیر صحت نے کہا کہ سپرنٹنڈنٹ کے پاس فنڈز کی کوئی کمی نہیں ہے ۔ ضرورت کے مطابق آلات خریدنے کا مشورہ دیا اور کہا کہ سرکاری ہاسپٹلس کارپوریٹ ہاسپٹلس سے کم نہیں ہے ۔ 20 کروڑ روپئے مصارف سے اکوپمنٹ مینجمنٹ پالیسی متعارف کرائی گئی ۔ فون کال یا میل کیا جاتا ہے تو مرمتی کام فوری کئے جائیں گے ۔ 30 کروڑ روپئے مصارف سے مردہ خانوں کو عصری تقاضوں سے لیس کیا جارہا ہے ۔ 56 ہائی اینڈ الٹرا ساونڈ ، اسکیاننگ مشین منگوائی جارہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری ہاسپٹلس میں غریب عوام کا علاج کرنے پر اطمینان ہوتا ہے ۔ ن