مسلمانوں کو متحد ہونے کی ضرو رت: ملیشیائی وزیر اعظم

,

   

کوالالمپور: ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتر محمد نے مسلم ممالک کو متحد ہونے کا مشورہ دیا ہے۔ مہاتر محمد نے ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی موت کو غیر اخلاقی قرار دیتے ہوئے کہا کہ مسلم ممالک کو بیرونی خطرات سے بچنے کے لیے متحد ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ جنرل سلیمانی پر امریکی ڈرون حملہ بین الاقوامی قوانین کے خلاف ہے ، یہ حملہ دہشت گردی کو بڑھاوا بھی دے سکتا ہے۔

مہاتر محمد نے کہا کہ یہ مسلمہ امہ کے لیے بہتر وقت ہے کہ وہ ایک ہوجائیں، ہم اب زیادہ محفوظ نہیں ہیں، اگر کوئی کسی کی تضحیک کرتا ہے یا کچھ کہتا ہے جسے کوئی شخص پسند نہیں کرتا، یہ اس شخص کے لیے جائز ہے کہ وہ کسی دوسرے ملک سے ڈرون حملہ کرے اور شاید مجھے ماردے۔ دوسری جانب جنرل سلیمانی کی امریکی حملے میں ہلاکت پر ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں ایرانی سفارت خانے کے باہر متعدد خواتین نے احتجاج کیا اور امریکہ کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔