مکہ مکرمہ۔ یکم ؍ اگست (یو این آئی) سعودی عرب میں وزارت حج کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ عمرہ سیزن کے آغاز سے اب تک 12 لاکھ عمرہ زائرین مملکت پہنچے ہیں جن کا تعلق 109 ممالک سے تھا۔ سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ 15 ذی الحجہ سے عمرہ زائرین کی مملکت آمد شروع ہو گئی تھی۔