انتقال

   

حیدرآباد ۔ یکم اپریل ۔ ( راست) جناب محبوب علی عثمانی عرف شاہد ولد جناب ساجد علی عثمانی مرحوم ساکن اجنتا کالونی ریس کورس روڈ ملک پیٹ کا 68 سال کی عمر میں مختصر سی علالت کے بعد 31 مارچ بروز منگل کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد کوثر ریس کورس روڈ میں ادا کی گئی اور تدفین درگاہ حضرت سردار بیگ صاحب ؒ آغا پورہ کے احاطہ میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو فرزندان اور ایک دختر شامل ہیں۔ زیارت بروز جمعرات بعد نماز ظہر مسجد کوثر میں مقرر ہے۔ مزید معلومات کے لئے جناب یوسف علی عثمانی عرف سلیم سے فون نمبرات 9392211240 ، 9966716318 پر ربط کریں ۔

٭٭ نامور خوشنویس جناب محمد ضمیر الدین نظامی خدری ساکن آئی اے ایس کالونی ٹولی چوکی ولد جناب محمد بشیر الدین خدری کا 31 مارچ منگل کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ اور تدفین قبرستان ٹولی چوکی حکیم پیٹ میں عمل میں آئی ۔ وہ ترقی پسند شاعر جناب مخدوم محی الدین کے چچا زاد بھائی تھے ۔ پسماندگان میں 3 دختران شامل ہیں ۔ جناب محمد ضمیر الدین نظامی کو طغریٰ نویسی میں بڑی مہارت حاصل تھی ۔ انہوں نے وصلی ، کاغذ کے علاوہ ابری ، آئینے ، لکڑی ، پتھر ، کپڑے ، مسور کی دال ، پھلی ، تِل ، چاول اور املی کے بیج پر بھی کئی طغرے لکھے، انہیں اردو اکیڈیمی آندھرا پردیش کی جانب سے 1988 میں نقد رقم اور توصیفی سند پیش کی گئی تھی ۔ ادارہ ادبیات اردو حیدرآباد پنجہ گٹہ کے ’ تربیتی مرکز خوشنویسی ‘ کے سینئیر استاد کی حیثیت سے 3 سال تک انہوں نے خدمت انجام دی تھی ۔ 1993 کے کل ہند مقابلہ خوشنویسی میں مغربی بنگال اردو اکیڈیمی کی جانب سے انعام اول کا مستحق قرار دیا گیا تھا ۔ ان کے کمال فن کے بارے میں جموں و کشمیر اکیڈیمی آف آرٹ کلچرل اینڈ لینگویجس جموں نے اطلاع دی تھی کہ کل ہند خطاطی مقابلہ 1995-96 کے لیے اعلیٰ و عمدہ خطاطی پر اکیڈیمی بیسٹ ایوارڈ کے لیے جناب محمد ضمیر الدین نظامی کو منتخب کیا گیا ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9394025762 پر ربط کریں ۔۔

حیدرآباد۔یکم اپریل، ( راست ) محترمہ ریشما تبسم کیژول جنرل اناونسر آل انڈیا ریڈیو حیدرآباد دختر فضل اللہ خاں مرحوم کا طویل علالت کے باعث 30 مارچ کی رات انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ قطب شاہی مسجد مہدی پٹنم میں ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں دو فرزندان اور ایک دختر شامل ہیں۔ تفصیلات فون نمبر 7993336871 سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔ ڈائرکٹر اے آئی آر ، پروگرام ایگزیکیٹو اردو مقرب حسینی اور دیگر اسٹاف نے اظہار تعزیت کیا۔