۔4 ریاستوں میں ضمنی انتخابات نہیں ہوں گے

,

   

نئی دہلی: الیکشن کمیشن آف انڈیا
(ECI)
نے منگل کو ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ چار ریاستوں میں ضمنی انتخابات منعقد نہیں کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اُنہیں ریاستوں سے ایسی تفصیلات ملی ہیں جہاں حکام نے رائے دہی کے انعقاد کیلئے مشکلات کا تذکرہ کیا۔ یاد رہے کہ آسام، کیرلا، تملناڈو، تملناڈو اور مغربی بنگال کی مقننہ کی مخلوعہ نشستوں کو پُر کرنے کیلئے انتخابات کروائے جانے والے تھے لیکن اب موجودہ صورتحال میں انتخابات کا انعقاد ناممکن نہیں تو مشکل ضرور ہے۔