جی ایچ ایم سی انتخابات۔ رائے دہندگان کا استفسار‘ ایم ائی ایم نے ہمارے لئے کیا ہی کیاہے‘ جو اس کو ووٹ دیں“۔ ویڈیو

,

   

حیدرآباد۔۔ ہر الیکشن میں کل ہند مجلس اتحاد المسلمین(اے ائی ایم ائی ایم) رائے دہندگان کو بڑے وعد ے کرتی ہے اور ہر وقت اس کے حلقہ کے لوگ مایوسی کا اظہار کرتے ہیں۔ تاہم قدیم شہر (دیگر علاقوں) کے مسلمان جس کئی علاقوں میں بھاری اکثریت میں پائے جاتے ہیں‘کا کہنا ہے کہ وہ متبادل کی کمی کی وجہہ سے اے ائی ایم ائی کو ووٹ دیتے ہیں۔

جمیل(تبدیل شدہ نام) جس نے ٹولی چوکی کاروان ڈیویژن کے حکیم پیٹ کنٹہ میں اپنا حق رائے دہی استعمال کیاہے نے کہاکہ ”ہمارے لئے انہوں (ایم ائی ایم) نے کچھ نہیں کیاہے۔

ہمارے پاس متبادل نہیں ہے کیونکہ واحد مسلم جماعت کے طور پرو ہ دوڑ میں ہے’جو ہماری کمیونٹی کی نمائندگی کررہی ہے“

YouTube video

قومی قائدین جیسے اترپردیش کے چیف منسٹر یوگی ادتیہ ناتھ اور مرکزی وزیرداخلہ امیت شاہ کے علاوہ دیگر کو میدان میں اترکر بی جے پی کے بلدیہ گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کی مہم میں سرفہرست رہی ہے۔

بی جے پی کی مہم ایک تبدیلی لاسکتی ہے
ایسا لگ رہا ہے کہ بی جے پی کی مہم کچھ تبدیلی لائے گی۔ ایسے مقامات جیسے چندرائن گٹہ اورکاروان جہاں پر پارٹی کا کوئی مضبوط موقف نہیں ہے دس میں سے ہر تیسرے ووٹر کا کہنا ہے کہ وہ بی جے پی کوووٹ دے گا۔

حالیہ سیلاب میں برسراقتدار تلنگانہ راشٹرایہ سمیتی کے تکلیف دہ انتظامیہ پر عوام کی برہمی کے سبب بی جے پی ایک مضبوط دعویدار بن کر ابھری ہے۔ ایک اٹوڈرائیور مہیش بھگت نے کہاکہ ”میں بی جے پی بھروسہ رکھتاہوں اور مجھے یقین ہے کہ وہ بڑی تبدیلی لائے گی۔

کم سے کم وہ ٹی آر ایس کی طرح ہمارا استحصال نہیں کرے گی“۔انہو ں نے مزیدکہاکہ کے سی آر نے امیر کو اور امیربنایاہے۔بلدیہ گریٹر حیدرآباد کے انتخابی میدان میں 150بلدی حلقوں میں 1122امیدوار میدان میں ہیں۔

مذکورہ ریاستی الیکشن کمیشن نے بیس سال میں پہلی مرتبہ بیلٹ پیپرس پر رائے دہی کرائی ہے۔ بیلٹ پیرس کی اشاعت میں غلطی کے سبب قدیم ملک پیٹ بلدی حلقہ پررائے دہی منسوخ کردی گئی ہے اور 3ڈسمبرکے روز یہاں پر دوبارہ رائے دہی کرائی جائے گی۔

نتائج کا اعلان4ڈسمبر کے روز ہوگا۔