ملعو ن نرسنگ آنند سرسوتی‘ جو نفرت پر مشتمل تبصرے کے لئے جانا جاتا ہے‘ شان رسالتؐ میں گستاخی کرتے ہوئے تنازعہ پیدا کیاہے۔
نئی دہلی۔ دہلی پولیس نے جمعہ کے روزملعون نرسنگ آنند سرسوتی کو سمن جاری کرتے ہوئے کہاکہ ان کے خلاف مذہبی جذبات کو مجروح کرنے والے بیان پر دائر ایف ائی آر کی جانچ میں شامل ہوں‘ عہدیداروں نے اس بات کی جانکاری دی ہے۔
مذکورہ ایف ائی آر کا اندراج3اپریل کے روز عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی امانت اللہ خان کی شکایت پر ہوا تھا۔انہوں نے سوشیل میڈیا پر ایک ویڈیو پیش کیاتھا‘ جس میں مذکورہ قانون ساز نے کہاتھا کہ انہوں نے نرسنگ آنند کے حلاف ایک شکایت دائر کی ہے۔
ڈپٹی کمشنر آف پولیس (نئی دہلی) ایشا سنگھال نے کہاکہ”جانچ میں شامل ہونے کے لئے ہم نے نرسنگ آنند کو سمن جاری کیاہے“۔
سوشیل میڈیا پر گشت کررہے ایک ویڈیو میں ملعون کو اسلام کے خلاف توہین آمیز الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے دیکھا گیاہے۔
بتایاجارہا ہے کہ ایک پریس کانفرس کے دوران یہ ویڈیو نکالا گیاہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ واقعہ کے ضمن میں ہم نے ایک کیس درج کیاہے۔
سینئر پولیس افیسر نے کہاکہ”سوشیل میڈیا پر گشت کررہا پریس کلب میں پیش ائے پریس کانفرنس کے ایک ویڈیو پر کاروائی کرتے ہوئے ایک مقدمہ پارلیمنٹ اسٹریٹ پولیس اسٹیشن میں متعلقہ دفعات کے تحت رج کیاگیا ہے اور ہم اس کی جانچ کررہے ہیں“۔
اپنے سے کاروائی کرتے ہوئے ایک ویڈیو اور ایک ٹوئٹ پر پولیس نے اتوار کے روز خان پر مقدمہ نرسنگ آنند کو مبینہ دھمکی دینے کا درج کیاہے