انتقال

   

حیدرآباد: انتہائی افسوس کے ساتھ یہ اطلاع دی جاتی ہیکہ جناب محمود شریف سینئر ایڈوکیٹ ہائیکورٹ ولد جناب محبوب شریف مرحوم کا یکم ؍ مئی 2021ء ہفتہ کو بعد نماز ظہر انتقال ہوگیا۔ تدفین بعد نماز عشاء مسجد بقیع روڈ نمبر 12 بنجارہ ہلز قبرستان میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں ایک فرزند اور چار دختران شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9885197445 پر ربط کریں۔
00 الحاج سید رفیع الدین جل پلی پٹیل ولد الحاج سید عزیزالدین جل پلی پٹیل کا بعمر 54 سال ساکن علی نگر علی آباد 30 اپریل جمعہ کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد اکبری علی نگر میں ادا کی گئی اور تدفین آبائی قبرستان جل پلی میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ فرزند سید صدیق الدین جل پلی پٹیل اور چار دختران شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9989613036 ، 8186986069 پر ربط کریں۔
00 الحاج میر مظفر علی وظیفہ یاب ساوتھ سنٹرل ریلوے، ولد جناب میر امام علی مرحوم ساکن یاقوت پورہ ایس آر ٹی کالونی کا انتقال جمعرات، جمعہ کی درمیانی شب ہوگیا۔ نماز جنازہ جمعہ کی اولین ساعتوں میں مسجد عرفات یاقوت پورہ کالونی میں ادا کی گئی اور تدفین بانو نگر قدیم قبرستان میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم اتوار 2 مئی بعد نماز عصر مسجد عرفات یاقوت پورہ کالونی میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9553926989 یا 9168424839 پر ربط کریں۔
00 محمد یوسف الدین ولد جناب محمد حفیظ الدین مرحوم حفیظہ بک بائیڈنگ چھتہ بازار حیدرآباد کا بعمر 67 سال یکم ؍ مئی ہفتہ کو اچانک قلب پر حملہ کے باعث انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء مسجد جیلانی شریف کندیکل گیٹ عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم 2 مئی اوار کو بعد نماز عصر مسجد جیلانی شریف کندیکل گیٹ میں مقرر ہے۔ 10 دن قبل مرحوم کے نوجوان فرزند کا انتقال ہوا تھا۔ مزید معلومات کیلئے فون نمبر 6281863986 پر ربط کریں۔
00 جناب محمد عبدالعلیم ولد جناب محمد عبدالہاشم (مرحوم) ساکن کوٹلہ عالیجاہ یاقوت پورہ کا 30 اپریل بروز جمعہ انتقال ہوگیا۔ اسی دن نماز جنازہ لال محمد صاحب کی مسجد میں بعد نماز عشاء ادا کی گئی اور تدفین قبرستان شیخ فیض کی کمان یاقوت پورہ میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ پانچ فرزندان، پانچ دختران شامل ہیں۔ مزید معلومات کیلئے فون نمبرات 9182109451 یا 9618666556 پر ربط کریں۔
00 الحاج محمد امام فرزند جناب محمد حسین مرحوم ساکن شکرگنج (محبوب فنکشن ہال آشا ٹاکیز) کا آج بعمر 98 سال طویل علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد قوت الاسلام عربوں کی مسجد قاضی پورہ میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان قادری چمن جنگم میٹ میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم اتوار 2 مئی کو نماز عصر میں مسجد قوت الاسلام عربوں کی مسجد میں مقرر ہے۔ پسماندگان میں دو فرزندان محمد صادق اور ایک دختر شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9247722198 ، 9392152219 پر ربط کریں۔
00 مولانا سید احمد شطاری فرزند مولانا سید محمود شطاریؒ (نبیرہ حضرت سید محمد شطاری علیہ الرحمہ) کا جمعہ 17 رمضان کو بعد نماز فجر انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز جمعہ مسجد آستانہ شطاریہ، دبیرپورہ میں حضرت مولانا سید محمد قبول پاشاہ قادری شطاری جانشین حضرت کامل شطاری علیہ رحمہ نے پڑھائی اور مرحوم کی مغفرت کیلئے دعاء کی۔ تدفین بارگاہ شطاریہ کومٹ واڑی اندرون دبیرپورہ میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو فرزندان اور ایک دختر شامل ہیں۔ فاتحہ سیوم اتوار 19 رمضان کو بعد نماز عصر مسجد آستانہ شطاریہ دبیرپورہ میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9110329126 اور 9985177456 پر ربط کریں۔

٭٭ جناب محمد نصیر الدین خان موظف ملازم بی ایچ ای ایل ولد جناب شرف الدین خان مرحوم کا انتقال بروز جمعہ 30 اپریل کو الالصبح ہوگیا۔ نماز جنازہ قطب شاہی مسجد بازار گھاٹ میں ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9866105608 اور 9985396978 پر ربط کریں۔
٭٭ جناب میر طالب علی SEWITZ ابن جناب میر اعجاز حسین مرحوم ساکن کالی قبر جامباغ چادر گھاٹ کا 30 اپریل کو خانگی ہاسپٹل میں انتقال ہوگیا۔ رات دیر گئے نماز جنازہ مولانا سید اکبر حسین رضوی کی اقتداء میں ادا کی گئی اور قبرستان دائرہ حضرت میر محمد مومن ؒ سلطان شاہی میں تدفین عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک دختر ، دو فرزندان شامل ہیں۔ مجلس زیارت 2 مئی بروز اتوار بوقت 5 بجے عصر الاوہ سرطوق مبارک دارالشفاء مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 8074958284 یا 7893036701 پر ربط کریں۔
00 جناب محمد یوسف علی ولد جناب محمد علی کا بعمر 70 سال 28 اپریل کو انتقال ہوگیا۔ تدفین بالاپور قبرستان میں بعد مغرب عمل میں آئی۔ زیارت 2 مئی کو بعد عصر مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9551001006 پر ربط کریں۔
٭ محترمہ صوفیہ حمیرا زوجہ قاری شاہ محمد قطب الدین مظفر ، بنت ڈاکٹر ایس اے منان و ڈاکٹر بلقیس منان کا 29 اپریل 2021 کو صبح کے 3 بجے مختصر علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔ پسماندگان میں شوہر کے علاوہ ایک فرزند اور دو دختران شامل ہیں۔ مرحومہ ، پیر طریقت حضرت قاری شاہ محمد شجاع الدین فاروقی القادری کی بہو اور حضرت تاج القراء قدس سرہ العزیز کی پوتر بہو تھیں۔ تدفین اور فاتحہ سیوم بارگاہ حضرت تاج القراء قدس سرہ میں عمل میں آئی۔ مرحومہ نے انٹر نیشنل انڈین اسکول ( گرلز ) جدہ میں بحیثیت انگلش ٹیچر عرصہ دراز تک خدمات انجام دیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9032662336 سے ربط کریں۔
00 جناب مرزا محمد ساجداللہ بیگ ولد جناب مرزا محمد عابد اللہ بیگ مرحوم (ریٹائرڈ) ملازم محکمہ پوسٹ اینڈ ٹیلی گراف ساکن ایم ڈی لائنس موتی دروازہ کا مختصر علالت کے باعث ہفتہ کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد یکخانہ کمپنی باغ میں ادا کی گئی اور تدفین بعد عشاء مسجد بغدادی ٹیک نامپلی سے متصل قبرستان میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 3 فرزندان اور 8 دختران شامل ہیں۔ فاتحہ سیوم اتوار بعد نماز ظہر مسجد یکخانہ کمپنی باغ میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 6301032613 پر ربط کریں۔
00 جناب سید عبدالرحمن ابوطالب ولد جناب سیدسلطان ابوطالب مرحوم کا یکم؍مئی بروز ہفتہ 2021ء مختصر سی علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز مغرب مسجد دارالعرفان ریڈہلز میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان درگاہ سرداربیگ ؒ آغاپورہ میں عمل میں آئی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9392421482، 9703155317پر ربط کریں۔
00 جناب سید ضیاء الحسنین اسکول اسسٹنٹ ، کرنول ، ولد جناب سید مظاہرالحسنین مرحوم کا یکم مئی، بروز ہفتہ صبح کی اولین ساعتوں میں بعمر 56 سال انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد مریم خاتون کرنول میں ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی۔پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو دختران شامل ہیں۔ مرحوم، جناب سید سجاد الحسنین سینئر صحافی (سیاست ٹی وی) کے حقیقی بھائی تھے۔دیگر تفصیلات کیلئے 9398698117 ، 9440773880، 9440772880 پر ربط کریں۔
کینیڈا میں انتقال
حیدرآباد: جناب فیضان لطیف ولد جناب محمود علی مرحوم کا 30 اپریل 2021ء کو بعمر 70 سال کینیڈا میں انتقال ہوگیا۔ مرحوم جناب سلطان لطیف سابق رجسٹرار عثمانیہ اور اردو یونیورسٹی (مانو) کے برادرخورد تھے۔ مرحوم کا شمار سعودی آرامکو کمپنی کے ماہر انجینئرس میں ہوتا تھا۔ مرحوم ڈاکٹر یٰسین ہاشمی کے برادر نسبتی تھے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9246500469 یا 9948086865 پر ربط کریں۔