کیف :روس نے اتوار کو یوکرائن کے دارالحکومت کیف پر عالمی رہنماؤں کے جی-7 سربراہی اجلاس میں یوکرین جنگ سمیت دیگر مسائل پر بات چیت کے دوران چار کروز میزائل فائر کئے ۔گارڈین کے مطابق کم از کم ایک میزائل دارالحکومت کے شیوچینکیوسکی ضلع میں ایک رہائشی عمارت کی نچلی منزل پر لگا۔اسی علاقے میں تقریباً دو ماہ قبل 28 اپریل کو اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے دارالحکومت کے دورے کے دوران بھی حملہ ہوا تھا۔