نئی دہلی: سپریم کورٹ نے مرکزی حکومت کو حکم دیا کہ وہ 75 سالہ شخص کو 10 لاکھ روپے ایکس گریشیا ادا کرے۔ راجستھان کے محمود انصاری نے دعویٰ کیا تھا کہ انہیں 1970 کی دہائی میں جاسوسی کے الزام میں پاکستان میں گرفتار کیا گیا تھا۔ چیف جسٹس یو یو للت کی بنچ نے واضح کیا کہ عدالت ان کے دعووں پر اپنے خیالات کا اظہار نہیں کر رہی ہے لیکن کیس کے تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں ایکس گریشیا دیا جانا چاہیے۔ ’سابق جاسوس ‘ انصاری نے دعویٰ کیا تھاکہ انہیں پاکستانی رینجرس نے 1976ء میں پکڑ لیا تھا۔