برازیلیا : برازیل کے صوبہ ساو پاولو میں سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے کے واقعے میں ہلاک شدگان کی تعداد 48 تک جا پہنچی ہے۔ صوبائی انتظامیہ کے مطابق، سیلاب کے باعث علاقوں میںہلاکتوں کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے جو کہ 48 ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ لاپتہ چھتیس افراد کی تلاش کا کام جاری ہے۔ صوبائی شہری دفاعی رابطہ افسر ریکاردو پریرا کا کہنا ہیکہ اب تک متاثرہ علاقوں سے تین ہزار افراد کو منتقل کیا گیا ہے جبکہ مسلسل بارشوں سے علاقے میں امدادی کام خلل کا شکار ہے۔ یاد رہے کہبرازیل کے صدر لوئز اناسیو لولا دی سلوا نے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا تھا۔