حیدرآباد ۔29 ۔ڈسمبر (سیاست نیوز)تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن نے اگریکلچرل آفیسرس کی 148 جائیدادوں پر راست تقررات کا اعلامیہ جاری کیا ہے ۔ اس کے علاوہ کمشنر ٹکنیکل ایجوکیشن کے تحت فزیکل ڈائرکٹر کی 128 جائیدادوں پر تقررات کا اعلان کیا گیا ۔ 148 اگریکلچرل آفیسرس میں پبلک سرویس کمیشن 100 جائیدادوں کو ملٹی زون I اور باقی 48 جائیدادوں کو ملٹی زون II کے تحت پر کریگا۔ 10 جنوری سے آن لائین درخواستوں کا آغاز ہوگا اور 30 جنوری کی شام 5 بجے تک درخواستیں داخل کی جاسکتی ہیں۔ 6 جنوری سے آن لائین درخواستوں کے ادخال کا آغاز ہوگا جبکہ 27 جنوری کو شام 5 بجے تک درخواستیں قبول کی جائیں گی۔ ویب سائیٹ https://www.tspsc.gov.in پر درخواستیں داخل کرسکتے ہیں۔ر