15 اگسٹ سے تلنگانہ میں بارش کا امکان

   

حیدرآباد 12 اگسٹ ( سیاست نیوز ) وسطی خلیج بنگال میں ہوا کے دباؤ میں کمی کی صورتحال پیدا ہو رہی ہے اور موسمی تبدیلیاں بھی پیش آنے لگی ہیں جس کے نتیجہ میں تلنگانہ اور آندھرا پردیش میں 15 اگسٹ سے ہلکی سے اوسط بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے ۔ کہا گیا ہے کہ تلنگانہ ریاست کے علاوہ آندھرا پردیش میں کونا سیما ‘ پرکاشم ‘ نیلور ‘ کڑپہ اور تروپتی اضلاع میں بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے ۔ شمالی ساحلی آندھرا اور تلنگانہ میں 15 اگسٹ سے بارش ہوسکتی ہے ۔ رائلسیما میں تاہم محکمہ موسمیات نے موسم خشک رہنے کی پیش قیاسی کی ہے ۔ محکمہ نے کہا کہ تلنگانہ میں یکا دوکا مقامات پر 18 اگسٹ تک گرج چمک کے ساتھ بارش کا بھی امکان ہے ۔ حیدرآباد اور اطراف میں بھی ہلکی سے اوسط بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے اور مطلع ابر آلود رہے گا ۔ صبح کے وقت بارش ہوسکتی ہے ۔ اعظم ترین درجہ حرارت 32 ڈگری سلسئیس اور اقل ترین درجہ حرارت 23 ڈگری کے آس پاس ہونے کا امکان ہے ۔