15 جون کا نیٹ پی جی امتحان ملتوی

   

نئی دہلی ۔ 2 جون (ایجنسیز) نیشنل بورڈ آف ایگزمنیشنز ان میڈیکل سائنسز نے نیٹ پی جی 2025ء کا امتحان ملتوی کردیا ہے جو 15 جون کو مقرر تھا۔ یہ فیصلہ سپریم کورٹ کے حکم کے بعد لیا گیا جس میں اتھاریٹی سے کہا کہ وہ ایم بی بی ایس اور ڈینٹل پروگراموں میں داخلے کیلئے دو کے بجائے ایک ہی شفٹ میں امتحان منعقد کرے۔ عدالت کے حکم کے بعد اتھاریٹی نے کہاکہ اب امتحان ایک ہی شفٹ میں ہوگا تاہم امتحانی مراکز کی تعداد بڑھانے اور تمام امیدواروں کو بیک وقت ایڈجسٹ کرنے کیلئے بنیادی ڈھانچہ کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔ اس طرح این بی ای ایم ایس اب ایک ہی شفٹ میں نیٹ پی جی 2025 منعقد کرے گا۔