حیدرآباد ۔ 18 فبروری (سیاست نیوز) محکمہ تعلیم نے ریاست میں شدید گرمی کے پیش نظر 15 مارچ سے ایک شفٹ میں کلاسیس کا انعقاد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسکولس کے اوقات صبح 7:45 تا دوپہر 12 بجے تک رہیں گے۔ طلبہ کو گرمی کی شدت سے بچانے کیلئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات 3 تا 13 اپریل منعقد کئے جائیں گے اور 25 اپریل تا 11 جون سرگرمیوں کی تعطیلات رہیں گی۔ن