کابل : برطانیہ سے فرار ہو کر اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) یا دولت اسلامیہ کے گروپ میں شامل ہونے والی شمیمہ بیگم نے اعتراف کیا ہے کہ انھوں نے 15 سال کی عمر میں نام نہاد دہشت گرد گروپ داعش میں شمولیت اختیار کی تھی۔پچھلے ایک سال کے دوران انٹرویوز میں، شمیمہ بیگم نے انکشاف کیا کہ داعش کے اراکین نے انھیں تفصیلی ہدایات دیں تھیں، لیکن 2015 میں اس سفر کیلئے ان کی اپنی بھی منصوبہ بندی تھی۔ قومی سلامتی کے خطرے کے پیشِ نظر شمیمہ بیگم سے انکی برطانوی شہریت چھین لی گئی تھی۔