ہمیر پور: اترپردیش کے ضلع ہمیر پور کے مودہا علاقے میں اتوار کومہاراشٹر ا سے حضرت خواجہ غریب نواز اجمیر جارہی عقیدت مندوں کی کار گڑھے میں پلٹ گئی۔ اس حادثے میں ڈرائیور کی موت ہوگئی جبکہ سات عقیدت مند زخمی ہوگئے ۔پولیس کے مطابق مہاراشٹرا سے ہفتہ کو زائلو کار میں سوار ہوکر کبیر الدین(38)، آسرا(08)، فرہانہ،رخسانہ بیگم،سعید،محمد حسین،روہن صدیقی،سبینہ حضرت خواجہ غریب نواز اجمیر جارہے تھے ۔کار علاقے کے موئیاں گاؤں پہنچی تھی کہ کبیرالدین کو جھپکی لگ گئی۔ اور کار دس فٹ نیچے گڑھے میں جاگری۔ اس حادثے میں کبیر الدین کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ دیگر بری طرح زخمی ہوگئے ۔