دمشق: اسرائیل نے شام کے وسطی صوبے حمص کے مختلف علاقوں پر میزائل حملے کیے ہیں۔شامی وزارت دفاع نے کہا کہ یہ حملہ منگل کی رات مقامی وقت کے مطابق تقریباً ساڑھے بارہ بجے طرابلس کے شمالی لبنانی علاقے سے کیا گیا۔ اس حملے میں حمص شہر اور اس کے اطراف میں مختلف مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔شام کے فضائی دفاع نے کئی میزائلوں کو روک کر تباہ کر دیا، جب کہ کچھ دوسرے القصیر دیہی علاقے میں گرے ، جس سے علاقے میں آگ لگ گئی۔سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے کہا کہ حملے کے نتیجے میں حمص اور اس کے دیہی علاقوں میں نو دھماکے سنے گئے ۔مقامی میڈیا نے بتایا کہ حملے کی وجہ سے الحمرا اسٹریٹ پر ایک رہائشی عمارت گرنے سے پانچ افراد زخمی ہوگئے ۔آبزرویٹری نے کہا کہ اسرائیل نے حمص کے مضافات میں لبنانی حزب اللہ کے ٹھکانوں پر بھی گولہ باری کی۔