15,500 میگاواٹ برقی سربراہ کرنے چیف منسٹر کی ہدایت

,

   

گذشتہ سال کے بہ نسبت دسمبر میں 3082 میگاواٹ برقی کا زائد ڈیمانڈ ، عہدیداروں کے ساتھ اجلاس
حیدرآباد ۔ 31 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : چیف منسٹر کے سی آر نے آج یاسنگی میں برقی کی طلب میں غیر معمولی اضافہ ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے ٹرانسکو اور جینکو کے سی ایم ڈی ۔ ڈی پربھاکر راؤ کو ہدایت دی کہ وہ بغیر کسی رکاوٹ کے 15,500 میگاواٹ تک برقی سربراہ کرنے کے لیے تیار رہیں۔ چونکہ جمعہ کو سب سے زیادہ برقی کی طلب 14,017 میگاواٹ ریکارڈ کی گئی تھی جس پر چیف منسٹر کے سی آر نے برقی کی سربراہی پر اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ جائزہ اجلاس طلب کیا ۔ چیف منسٹر نے کہا کہ زرعی سرگرمیوں کے لیے پانی کی سہولت ہوجانے کے باعث ریاست میں کاشت کاری کی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگیا ہے ۔ کسانوں کو طلب کے مطابق برقی سربراہ کرنے کے لیے خصوصی اقدامات کریں ۔ انہوں نے کہا کہ علحدہ تلنگانہ ریاست کی تشکیل کے بعد پہلی مرتبہ میں دسمبر میں برقی کی طلب 14 ہزار میگاواٹ سے زیادہ ہوگئی ہے جب کہ عام طور پر مارچ اور اپریل میں برقی کی طلب زیادہ ہوا کرتی ہے ۔ سی ایم ڈی پربھاکر راؤ نے چیف منسٹر کو بتایا کہ ڈسمبر میں کاشت کاری کے رقبہ میں کافی اضافہ ہوگیا ہے اور برقی کی طلب 14,017 میگاواٹ ہوگئی ہے۔ جب کہ گذشتہ سال دسمبر میں 10,9345 میگاواٹ برقی کی طلب ریکارڈ کی گئی تھی ۔ گذشتہ سال کے بہ نسبت جاریہ سال برقی کی طلب میں 3082 میگاواٹ برقی کی طلب میں اضافہ ہوگیا ہے ۔ چیف منسٹر کے سی آر نے طلب کے مطابق برقی سربراہ کرنے پر انجینئرس اور عہدیداروں کو مبارکباد پیش کی ۔ ٹرانسکو اور جینکو کے سی ایم ڈی ڈی پربھاکر راؤ نے عوام سے اپیل کی کہ وہ برقی کا کفایت شعاری سے استعمال کریں ۔ برقی کی طلب میں دن بہ دن اضافہ ہورہا ہے ۔ موٹرس کو لگائے گئے آٹو میٹک اسٹاٹرس کو بند کردینے کی اپیل کی ۔ن

انہوں نے کہا کہ زیر زمین پانی میں اضافہ ہوگیا ہے ۔ آبپاشی پراجکٹس کی تعمیر سے کاشتکاری کے رقبہ میں بڑی حد تک اضافہ ہوگیا ہے ۔ ڈی پربھاکر راؤ نے بتایا کہ اس کے باوجود زرعی شعبہ کو بغیر کسی رکاوٹ کے برقی سربراہ کی جائے گی ۔ انہوں نے اس معاملے میں حکومت سے تعاون کرنے کی کسانوں سے ا پیل کی ہے ۔۔ ن