15ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (سیول) کو ترقی

   

محمود خاں
حیدرآباد ۔ 18 ۔ مارچ حکومت نے بڑے پیمانہ پر ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (سیول) کو ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کے عہدہ پر ترقی دی ہے ۔ حکومت نے نان کیڈر کے افسران کو ترقی دیتے ہوئے احکامات جاری کئے ۔ ٹی ایم این بابجی اے سی پی شی ٹیمس رچہ کنڈہ کو ایڈیشنل ایس پی نان کیڈر کے عہدہ پر ترقی دی گئی اور ڈی جی پی آفس حیدرآباد میں رپورٹ کرنے کے ا حکامات جاری کئے ۔ کے سریکانت ڈی ایس پی ، ایس سرینواس راؤ اے سی پی ایس پی نظام آباد ، سی کوشالکر اے سی پی ٹریفک مہیشورم رچہ کنڈہ ، جی نریندر اے سی پی کریم نگر ٹاؤن ، پی وینکٹ رمنا اے سی پی ایس آر نگر حیدرآباد ، ا یس چندرا کانت اے سی پی سی سی ایس سائبرآباد ، وی رگھو اے سی پی کاچیگوڑہ ، کے پورنا چندر اے سی پی سکریٹریٹ ، جی ہنمنت راؤ اے سی پی بال نگر سائبر آباد ، کے سرینواس راؤ اے سی پی شمس آباد ، جی رمیش ڈی ایس پی ایس بی نلگنڈہ ، ایم سدرشن ڈی ایس پی جی ایچ ایم سی ، این ادے ریڈی ڈی ایس پی اے سی بی اور این شیام پرساد راؤ ڈی ایس پی سی آئی ڈی کو ایڈیشنل ایس پی کے عہدوں پر ترقی دیتے ہوئے ڈی جی پی آفس حیدرآباد تلنگانہ میں رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کئے۔