1900 سال پرانی یہودی باغیوں کی تلواریںاسرائیلی صحرا سے دریافت

   

حیفہ: اسرائیل کے صحرا کے قریب ایک غار سے قدیم نوادرات کا ایک ذخیرہ دریافت کیا گیا ہے جس میں 4 تلواریں بھی شامل ہیں۔ ماہرین آثار قدیمہ نے صحرائے یہود کے ایک غار میں چار 1900 سال پرانی رومن تلواریں دریافت کی ہیں، جن کے بارے میں ماہرین نے کہا کہ یہودی باغیوں نے بار کوچبہ بغاوت کے دوران پکڑا تھا اور چٹان میں ایک تنگ شگاف میں رکھ دیا تھا۔ یہ تلواریں رومی سلطنت کیخلاف بغاوت کرنے والے یہودی باغیوں کی ہو سکتی ہیں۔ماہرین نے ان تلواروں کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار ان کے ڈیزائن کا مطالعہ کرنے کے بعد کیا ہے جو رومن’سپارٹا‘ تلواروں سے بہت ملتا جلتا ہے ۔