انیس سو سینتالیس میں زمین کا بٹوارہ، 2020 میں ہندوستان کا بٹوارہ، حکومت نے ملک کی سیکولر شبیہ کو خطرے میں ڈال دیا ہے:ششی تھرور

,

   

نئی دہلی:منگل کو کانگریس نے حکومت پر مذہب، زبان، علاقہ اور طبقہ کی بنیاد پر الزام عائد کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ 1947 میں زمین کو تقسیم کیا گیا تھا، لیکن 2020 میں یہ حکومت ہندوستان کی روح کو تقسیم کر رہی ہے۔

صدر کے خطاب پر شکریہ کی تحریک میں بحث کا حصہ لیتے ہوئے کانگریس رہنما ششی تھرور نے یہ بھی سوال کیا صدر کے خطاب میں ترمیم شدہ شہریت ایکٹ (سی اے اے) احتجاج کا ذکر تھا مگر پولیس کی کاروائی میں مارے جانے والے 27 لوگوں اور جی ڈی پی کی کمی کا کوئی ذکر نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے پانچ ہزار ارب ڈالر معیشت کے بارے میں فرضی بات چیت کی ہے، جب کہ اس دور خواب کےلیے کوئی فریم ورک پیش نہیں کیا۔

کانگریس کے رکن پارلیمنٹ نے دعوئ کیا کہ لوگوں کو اس حکومت میں ہندو مسلم ہندی اور اردو بولنے والے ، محب وطن اور غدار وطن میں تقسیم کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کا بٹوارہ تو 1947 میں ہوا تھا مگر اب 2020 ہندوستان کو تقسیم کیا جا رہا ہے۔

تھرور نے سوال کیا کہ صدر کے خطاب میں کشمیر کے لیڈران کی نظر بندی کا ذکر کیوں نہیں ہے، یہ حکومت نہ سب کو ساتھ لے کر چل رہی نہ تو سب کا تعاون کر رہی ہے، اور نہ ہی سب کا اعتماد ہے۔

انہوں نے بی جے پی کو ٹکرے ٹکرے گینگ کا نام دیتے ہوئے کہا کہ بی جے پی مذہب اور ذات کی بنیاد پر اس ملک کو باٹنا چاہتی ہے۔

مزید کیا کہا دیکھیں ویڈیو

YouTube video