1993 ء بمبئی دھماکے کے 4 ملزمین کی 7 روزہ سی بی آئی تحویل

   

ممبئی : سی بی آئی نے 4 افراد کی تحویل حاصل کرلی ہے جو مبینہ طور پر 1993 ء کے بمبئی سلسلہ وار دھماکوں میں ملوث ہیں۔ اُنھیں 12 مئی کو گجرات کے اینٹی ٹررسٹ اسکواڈ نے گرفتار کیا تھا۔ 12 مارچ 1993 ء کو پیش آئے دھماکوں کو تقریباً 3 دہے ہوچکے ہیں۔ دھماکوں میں 257 افراد ہلاک ہوئے اور زائداز 700 زخمی ہوگئے تھے۔ 4 ملزمین کی شناخت ابوبکر ، سید قریشی، محمد شعیب اور محمد یوسف کی حیثیت سے کی گئی ہے۔