2 ہزار کے 98 فیصد نوٹ بینکوں میں واپس

   

نئی دہلی : گزشتہ سال مئی میں 2 ہزار روپے کے نوٹ کو بینکوں میں جمع کروانے کو کہا گیا تھا۔ لوگوں کو بینکوں میں 2 ہزار روپے کے نوٹ بینکوں میں یا پھر آر بی آئی میں جمع کروانے کے لیے کہا گیا تھا تاہم اب ریزرو بینک آف انڈیا نے بتایا ہے کہ دو ہزار روپے کے 97.62 فیصد نوٹ بینکنگ سسٹم میں واپس آگئے ہیں۔ آر بی آئی کا کہنا ہے کہ 29 فروری 2024 کو کاروبار بند ہونے کے بعد بازار میں موجود دو ہزار روپے کے نوٹوں کی قدر گھٹ کر 8470 کروڑ روپے ہو گئی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ 19 مئی 2023 کو جب دو ہزار کے نوٹ کو چلن سے نکالنے کا فیصلہ کیا گیا تھا تو دو ہزار روپے کے بینک نوٹ کی مجموعی قدر 3.56 لاکھ کروڑ روپے تھی۔